فلپائن ميں سمندری طوفان رائی کی تباہ کاریاں جاری ہے، جس کے باعث اب تک 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے وسطی و جنوبی علاقوں میں تقريباً دو سو کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے علاقے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مختلف جزائر پر بے انتہا تباہی مچی ہے جبکہ ملک کے کئی حصوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے جس کے بعد بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ۔
ريسکيو کی سرگرميوں ميں اٹھارہ ہزار فوجی شريک ہيں جبکہ ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ ’رائی‘ طوفان اس سال کا سب سے طاقتور طوفان تھا۔