ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کو ایک ہفتہ گزر گیا، زلزلے کے نتیجے میں 9 سالہ بچے کو 155 گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس نے انوکھی فرمائش کی ۔
ترکی کے صوبے غازی انٹپ Gaziantep میں نو سالہ بچے کو عمارت کے ملبے تلے 155 گھنٹے بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔ اتنا وقت ملبے تلے رہنے کی وجہ سے بچہ اتنا بھوکا اور پیاسا تھا کہ اس نے ملبے سے نکلنے کے فوری بعد ریسکیو ورکرز سے فرمائش کر ڈالی۔
ریسکیو ورکرز : کس فیلور کی آئس کریم کھاو گے ؟؟
بچہ : اسٹابری ۔۔۔ ہممم ساری آئس کریم اورکولڈ ڈرنکس لے آئیں۔
ریسکیو ورکرز : ساری آئس کریم آپ کے لئے لے آئیں گے ۔ جاو آئس پاپ لے آو ۔
بچہ : ٹیوسٹر لے آئیں
بچہ: میرے لئے 5 گلین پانی بھی لے آئیں۔
ریسکیو ورکرز : آپ اتنا سارا پانی پی لو گے ؟
بچہ : جی میں سارا پانی پی سکتا ہوں کیونکہ میں بہت پیاسا ہوں۔
بچہ : میں کتنے دن تک پھنسا رہا ؟؟
بچہ : کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میں کتنے دن پھنسا رہا ؟؟
ریسکیو ورکرز : 5 دن
بچہ : اچھا 5 دن تک میں پھنسا رہا۔
ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اب تک 36 ہزار سے زائد افراد جانبحق ہوچکے ہیں ۔ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔