ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے گانے کے دوران مکھی نگل لی ۔ امریکی گلوکارہ کنسرٹ کررہی تھی کہ ان کے منہ میں مکھی چلی گئی ۔
یہ واقعہ امریکہ کے شہر شکاگو میں پیش آیا ۔ جہاں گلوکارہ کنسرٹ کررہی تھیں ۔ اس کنسرٹ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ مسٹرڈ میکسی میں خاصی خوبصورت لگ رہی تھیں ، ہات میں مائیک لیے گانے میں مصروف تھی کہ اچانک کھانسنا شروع کردیا ، کھانستے ہوئے ان کے منہ میں مکھی چلی گئی ۔
مکھی منہ میں جانے کے بعدٹیلر سوئفٹ پلٹی اور انہوں نے شائقین کو بتایا کہ انہوں نے مکھی نگل لی ہے ، انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا آپ سب نے مجھے مکھی نگلتے دیکھ لیا ہے ۔ جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ خود ہی مسکرانے لگ پڑیں ۔ مگر انہوں نے حیران کن طور پر اس کے بعد گانا جاری رکھا ۔