معروف جاپانی اداکارہ سیاکا کانڈا ہوٹل کی 22ویں منزل پر واقع اپنے کمرے سے گر کر انتقال کر گئیں۔
2013 کی سپر ہٹ اینیمیٹڈ والٹ ڈزنی فلم ‘فروزن’ کے جاپانی ورژن میں شہزادی انا کو آواز دینے والی اداکارہ سیاکا کانڈا شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے دارالحکومت ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر قیام پذیر تھیں ۔
35 سالہ اداکارہ ہوٹل کی 14 ویں منزل پر خون میں لت پت پائی گئیں جہاں انہوں نے 18 دسمبر کی رات کو چیک ان کیا تھا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اداکارہ 70 سالہ جاپانی اداکار ماساکی کانڈا اور 59 سالہ گلوکار ہ سیکو ماتسودا کی بیٹی تھیں۔