لاہور: ٹرین کھڑی کر کے دہی لینے جانے والے ڈرائیور کو وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے معطل کر دیا۔
کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار چلا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔ ٹرین رکی رہی اور مسافر اسسٹنٹ ڈرائیور کا انتظار کرتے رہے یہ مزے اور کسی ملک میں ہیں؟#Lahore pic.twitter.com/dI6UFx2bP3
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 7, 2021
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
بالی وڈ اداکاراؤں پر منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے قیمتی تحائف لینے کا الزام
وزیر ریلوے نے کہا کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا،
پاکستان ریلوے قومی امانت ہے، اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔