بالی وڈ کے دو بڑے نام جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں شک کی بناء پر شریک قرار دیا گیا ہے۔
2 روز قبل جیکولین کو ممبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا اور تفتیش کے لئے دہلی منتقل کردیا تھا۔
اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر،اداکارہ کو اب تک 10 کروڑ مالیت کے تحائف دے چکے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ جیکولین کو ملنے والے تحائف میں 52 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک بلی بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے تاہم انہیں فی الحال بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب ڈانسر نورا فتیحی کو بھی اسی کیس میں شک کی بنیاد پر متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا جاتا رہا ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے ملزم کی جانب سے نورا کو بھی ایک قیمتی لکژی گاڑی تحفے کے طور پر دی گئی ہے۔