لاہور:پاکستانی مشہور اداکارہ عائزہ خان کا اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی جس میں ان کا انداز کافی بولڈ تھا ۔ اگر فوٹو شوٹ کی تصاویر کو دیکھا جائے تو پہلی تصویر میں دونوں ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں اور ایک دوسرے کی طرف پیا ر سے دیکھ رہے ہیں ۔
دوسری تصویر میں عائزہ نے نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صبا قمر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تیسری تصویر میں دونوں ایک کار کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کی طرف رومانوی انداز میں دیکھ رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کے لیے عائزہ خان کا اور دانش تیمور کا یہ انداز بہت مختلف اور نیا ہے۔