کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سیاہ لباس میں تصاویر شیئر کی اور کسی کی تلاش کا عندیہ بھی دیا۔ مقبول ڈرامہ سیریل ’بیلگام‘ میں رمشہ کا کردار ادا کرنے والی لائبہ خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے معنی خیز پوسٹ شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ان تصاویر میں انہیں سیاہ و سفید مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم مذکورہ پوسٹ کے کیپشن نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔لائبہ خان نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں معنی خیز پیغام شیئر کیا،
انہوں نے لکھا کہ ’جانے کہاں کھو سا گیا تٴْو‘۔اداکارہ کی پوسٹ کو 34 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔ایک صارف نے اداکارہ کے کیپشن کی مناسبت سے لکھا کہ ’آپ کے خیالوں میں‘ جبکہ دیگر صارفین نے ان کے حسن کی خوب تعریفیں کی۔
ودیا بالن بھول بھولیاں 3 میں اپنا مشہور زمانہ کردار دوبارہ ادا کریں گی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و ورسٹائل اداکارہ انوشے عباس کا کہنا ہے کہ لوگ کسی حال میں خوش نہیں ہوتے جب موٹی تھی تب بھی مسئلہ تھا اور جب وزن کم کرلیا ہے تب بھی تنقید کرتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جس کے میزبان اداکار احمد علی بٹ ہیں۔
احمد علی بٹ نے دوران انٹرویو سوال کیا کہ آپ نے اپنے وزن کو لے کر کافی جدوجہد کی ہے، آپ کو باڈی شیمنگ کا سامنا کب کرنا پڑا، جب وزن زیادہ تھا یا جب وزن کم کیا میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دونوں صورتوں میں باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
بچپن میں جب موٹی تھی، وزن زیادہ تھا تو لوگ کہتے تھے کہ آپ کا وزن بہت زیادہ ہے آپ کو تھوڑا وزن کم کرنا چاہئے اور اب جب میں نے وزن کم کرلیا ہے تو بھی لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے بہت وزن کم کرلیا ہے برائے مہربانی کچھ وزن بڑھا لیں۔انہوں نے کہا کہ میں تو دونوں حال میں ہی خوش تھی لیکن لوگ کسی حال میں خوش نہیں ہوتے اور نہ ہی مجھے انہیں خوش کرنا آتا ہے۔