لاہور : پاکستانی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کو ان کی شادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شادی کی بندھنے میں بندھنے والی اداکارہ مونی رائے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں جس پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار شروع کردیا۔
ان میں سے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ان کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ”مبارک۔۔خوش رہو، آباد رہو۔۔آمین۔۔ بے شمار پیار“۔
یاد رہے کہ مونی رائےکی شادی 27 جنوری 2022ء کو ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ شوئیتا تیواری مشکل میں پھنس گئیں