معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں ایک شو کے لیے ریمپ پر واک کر کے اپنے مداحوں کو سرپرائز کردیا۔
ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو ایک آؤٹ ڈور شو تھا۔
اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ریمپ پر واک کی تو شرکا مبہوت رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ مہوش حیات کا اہم انکشاف
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایشوریا رائے کی دو سال کے وقفے کے بعد کسی بین الاقوامی شو میں شرکت ہے اور اس موقع پر ان کے شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔