گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم کورٹ میں پیشی کے بعد ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
گزشتہ روز بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی زیر حراست آریان خان کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں 7 اکتوبر تک ان کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
عدالت نے آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل منمن دھامیچا کو بھی این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گوری خان نے آریان خان کی ضمانت کے لیے بھی درخواست جمع کروائی تھی جس کو مسترد کردیا اور ساتھ ہی آریان خان کے تمام ساتھیوں کو بھی ریمانڈ پر نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانا چاہتی ہوں ‘ وینا ملک نے ’معصومانہ‘ خواہش کا اظہار کردیا
رپورٹ کے مطابق عدالت میں نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے کوکین، چرس اور دیگر اقسام کی منشیات سمیت ایک لاکھ 33 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کی۔
بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی میں موقع پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمت 10 نامور افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔