پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وعلیزے شاہ اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکارہ سرخ رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوث ہیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کی خوب تعریفیں کی گئی۔
کچھ صارفین نے ان سے وزن کم کرنے کی ٹپس مانگیں جبکہ کچھ نے انہیں ایک بار پھر چھوٹے بال رکھنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے ’میرا دل میرا دشمن‘، ’تانا بانا‘، ’بے بسی‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے۔