پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں علیزے شاہ نے فلک کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ جینز کی پینٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ فلک شبیر مسکرارہے ہیں۔
تصویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور علیزے شاہ کو مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔
ایک خاتون صارف نے مشورہ دیا کہ اپنا شوہر ہی ڈھونڈ لے بہن، کچھ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کو فون کرو۔
کچھ گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس تصویر کو 92 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے بولڈ اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں اور انسٹا پر ویڈیوز اور تصاویر لگا کر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں۔