پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سائرہ یوسف اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہسائرہ یوسف نے سرخ رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معروف اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نےسائرہ یوسف کی خوب تعریف کی تو کسی نے ان کے لباس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہسائرہ یوسف نے ڈرامی سیریل ’سنفِ آہن‘، ’میرا نصیب‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔