معروف امریکی اداکارہ بریڈ پٹ نے اپنا ریاست لاس اینجلس میں واقع گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بریڈ پٹ اپنے اس وسیع و عریض گھر کو 40 ملین امریکی ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں جس کیلئے انہیں خریدار بھی مل چکا ہے۔
خیال رہے کہ یہ وہ گھر ہے جہاں بریڈ پٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی نے اپنے چھ بچوں کی پرورش کی۔
معروف اداکاربریڈ پٹ نے 1.9 ایکڑ پر مشتمل اپنی اس جائیداد کو بیچنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ سابقہ اہلیہ انجیلینا جولی سے طلاق کے بعد لاس اینجلس میں چھوٹا گھر تلاش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سپر اسٹار انجیلینا جولی کی جانب سےشوہربریڈ پٹ پربچوں اور ان پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد 2019 میں اس جوڑے نے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔