بالی وڈ کی مشہور اداکارہ و ماڈل دیا مرزا کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق کے لئے اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے پہلی تصویر بھی شیئر کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مشہور اداکارہ و ماڈل دیا مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دی ہے۔
اس حوالے سے دیا مرزا نے کہا ہے کہ خوشی کہ اس موقع پر میرے اور ویبھوو ریکھی کے ساتھ شریک ہونے کے لئے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔
دیا مرزا نے ماں بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اداکارہ کو ان کے مداحوں نے بھی مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر اور بھارتی بزنس مین ویبھوو ریکھی اور سوتیلی بیٹی کے ہمراہ مالدیپ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
اداکاہ دیا مرزا فروری میں ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔