حال ہی میں پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ایمن سلیم کی خوبصورتی اور اداکاری کے بہت چرچے ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم خوبصورت تو ہیں ہی لیکن ان کی اداکاری کو بھی بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
آج ہی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
اس پیغام کے ذریعے ایمن نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اس ڈرامہ انڈسٹری کا اب حصہ نہین ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اداکاری مین اپنا کریئر کو مزید آگے نہیں بڑھا سکتی ہیں لیکن ہمیشہ سب سے ملنے والی محبت کو یاد ریکھیں گی۔