پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
ان تصاویر پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
گزشتہ دنوں ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں ثروت گیلانی غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
تصویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے تھے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی تھی۔
یہ بھی پرھیں : ثروت گیلانی نے کامیاب ازدواجی زندگی کا “ چار لفظی” فارمولہ بتا دیا
اس تصویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں جس کی تعریف کیے بغیر مداح نہ رہ سکے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیو ز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔