بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اس سال دسمبر میں شادی کر لیں گے لیکن اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ جوڑی دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتی ہے تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال یعنی 2022 کے آغاز یعنی فروری یا مارچ تک متوقع ہے۔