پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا شکار بنایا گیا ہے ۔
اداکارہ و ماڈل ہانیہ کو ترکی میں ہونے والے انٹرنیشنل ایوارڈز کی تقریب میں نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانا بنایا ہے۔
اداکارہ کی سامنے آنے والی ان تصاویر پر و لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کمنٹ کے ذریعے کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ جلدی بہت تھی اس لیے سوچا کی بوری ہی لپیٹ لیتی ہوں۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کی ڈریسنگ سینس تو زیرو ہوتی جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر اپنی بولڈ تصایر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں متعدد بار تنقید کا شکار بنایا جاتا ہے۔