پاکستان کی معروف ماڈل فاطمہ طاہر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اکثر اوقات انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاطمہ طاہر نے سیاہ رنگ کا انتہائی بیہودہ مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔
تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف ماڈل نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے ماڈل کو مناسب لباس زیب تن کرنے کا مشورہ دیا تو کسی نے کہا کہ ہمرا کلچر ایسے لباس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔