پاکستان کی معروف ماڈل شازیہ شوکت اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جاتا ہےلیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شازیہ شوکت بارش میں نہارہی ہیں اور اس خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل نے سفید رنگ کی غیر مناسب ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا ہے،ان کا یہ انداز مداحوں کو بلکل بھی پسند نہیں آیا۔
تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ آپ خوبصورت لباس پہن کر بھی بارش سے لطف اندوز ہو سکتی تھی ں، ہماراکلچر ایسے لباس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔