ممبئی: بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی وڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا دی ویک کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کو 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) کے ریڈ کارپٹ پر چمکدار ساڑھی میں جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا،
میڈیا نے اداکارہ کا محتاط انداز خوب بھانپا البتہ اداکار جوڑے کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے چند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی، اس جوڑی کی شادی نومبر 2018 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔
سونم کپور نے والد انیل کپور کے جوان نظر آنے کا راز بتا دیا
دیپیکا پڈوکون کو آخری بار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم فائٹر میں دیکھا گیا تھا، اداکارہ کے آنے والے پروجیکٹس میں کالکی اور سنگھم اگین شامل ہیں۔
بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ نے جیکی بھگنانی سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی کی شادی کی تقریب ریاست گووا میں ہوئی، جہاں نئے شادی شدہ جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دستوں نے شرکت کی۔
شادی کے موقع پر دلہا دلہن عروسی جوڑے میں انتہائی دلکش دکھائی دیے، انکی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
رکول پریت سنگھ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے عنوان میں تحریر کیا اب میرے اور ہمیشہ کیلئے میرے۔رکول پریت کی شادی میں اداکارہ شلپا سیٹی اور انکے شوہر راج کندرا کے علاوہ ورون دھون اور انکی اہلیہ نتاشا دلال نے بھی شرکت کی۔