پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ امر خان کی ڈانس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے سنے جارہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل بطور اداکارہ متعارف کروائی جانے والی امر خان نے اپنی باکمال صلاحیتوں سے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔
اداکارہ امرخان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ امرخان کو پاکستان بھر میں چلنے والے ٹرینڈ کو فالوو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
امرخان بخوبی اس ٹرینڈ کو فالوو کرتی اور بھرپور انداز میں ڈانس کرتی ہوئیں نظر آرہی ہیں۔
اس سے پہلے بھی اداکارہ کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔