کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان بہت جلد بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان بہت جلد بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ٹیلی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔
فیروز خان نے انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہیں تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ اور ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
کیمروں کے درمیان گھرے اداکار فیروز خان نے ساتھی اداکارہ اور دیگر ٹیم جس میں فلم ڈائریکٹر ’ذوالفقار علی‘، اسٹوری ٹیلر ’اسد ممتاز‘، پروڈیوسر ’بلال قریشی‘کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایاکہ وہ بہت جلد سرحد پار سے اپنی ٹیلی فلم جاری کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کے علاوہ پاکستانی اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان ، ماورا حسین اور دیگر نامور فنکار بھی بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔اداکار فیروز خان ان دنوں ڈرامہ خمار میں اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔
وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا کی منگنی فروری میں خبر زیرِ گردش
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے ارطغرل کے ہیروسے اپنی دوستی کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔
انوشے اشرف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے دوران جہاں اپنے مختلف تجربات پر روشنی ڈالی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ترکی میں میرا ایک دوست ارطغرل کے ہیرو اینگن آلتان کا بہت اچھا دوست ہے۔
اداکار دراصل میرے دوست کے پڑوسی ہیں۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انوشے اشرف نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے ترک دوست مراد کو پاکستان میں ترک اداکار انگین کے حوالے سے پائے جانے والے جنون کے بارے میں بتایا تھا۔
اداکارہ کے مطابق ’مراد وہ شخص تھا جس نے میرے ریویوز کو انگین تک پہنچایا جس کے بعد انہوں نے مجھے عید کے دن ویڈیو کال کی۔
میں ان کا فون نہیں اٹھا سکی کیونکہ میں اس وقت یوگا کلاس میں تھی۔
انوشے اشرف نے کہا کہ جب میں نے دیکھا تو مس کال تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو پیغام بھیجا جس میں کہا کہ انوشے میں نے آپ کو سلام دعا کرنے کے لیے کال کی لیکن وہ مس ہوگئی۔