ایکواڈو : ایکواڈو میں سزا یافتہ بدنام زمانہ گینگ لیڈر اچانک جیل سے غائب ہوگیاجس کے بعد ملک میں 60 روز کے لیے ایمرجنسی نفاذ کر دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈولف ماتھیاس ولامار عرف’فتو‘ ایکواڈور کے بدنام زمانہ اور بااثر گینگ ’لاس چونیروس‘ کا سرغنہ ہے جس کو کیل کی ایک جیل کے انتہائی سخت سکیورٹی والے حصے میں قید رکھا گیا تھا۔
یہ گینگ بنیادی طور پر منشیات کی سمگلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کے میکسیکو کے طاقتور سینالووا کارٹیل کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔
فتوکے جیل سے اچانک غائب ہو جانے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت رات کے اوقات میں کرفیو اور کسی بھی جگہ اجتماع کرنے کی آزادی کے حق کو معطل کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی کا اعلان ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا کے جاری حکم نامے میں کیا گیا۔
فلسطینیوں کی حمایت پر بھارت میں 6 طلبہ گرفتار
صدر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سے فوج اور پولیس کو ملکی سطح پر ملک کی جیلوں کا کنٹرول سنبھالنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کریں گے ، ان کے کسی قسم کے مطالبات مانے نہیں جائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق انہیں اتوار کی صبح فیتو کی جیل میں عدم موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد اسکی تلاش کی گئی مگر وہ کہیں نہیں ملاتاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا فیتو جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں یا وہ جیل کے اندر ہی کہیں چھپے ہوئے ہیں۔
پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ وہ فیتو کے فرار ہونے کی نہ تو تصدیق کر سکتے ہیں نہ ہی تردیداور نہ ہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ مجرم کتنے عرصے سے لاپتہ ہے۔