متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ڈانس ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
حریم شاہ کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستانی سیاستدانوں کے حوالے سے اپنی پسند کا اظہار کیا تھا۔
حریم شاہ نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ حریم شاہ سے کچھ سوالات کیے۔
پروگرام کی میزبان نے اداکارہ حریم سے پہلا سوال پاکستانی سیاستدانوں کے حوالے سے کیے کہ آپ کو کونسے 3 پاکستانی سیاستدان پسند ہیں؟
میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوالا کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے سیاست دان شاہ محمود قریشی ، بلاول بھٹو اور شیخ رشید پسند ہیں۔
دوسرا سوال میزبان نے اداکارہ سے کیا کہ آپ اپنے شوہر کو تحفہ میں کیا دینا چاہے گی۔
جس کے جواب میں حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کو اپنی پوری زندگی دے دوں گی۔
اس کے علاوہ پروگرام کی میزبان نے اداکارہ حریم شاہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے شوہر سے تحفہ میں کیا لینا پسند کریں گی۔
میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر سے کچھ بھی نہیں چاہئیے اگر میرے ساتھ میرے شوہر ہے تو یہ ہی میرے لئے ایک تحفہ ہے۔
اداکارہ حریم کے اس قسم کے جوابات پر میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہاں تو بہت اچھی باتیں ہو رہی ہیں۔
شو کی میزبان نے پروگرام کے اختتام میں اداکارہ حریم سے ایک آخری سوال یہ کیا کہ آپ کو کھانا میں کیا پکانا آتا ہے کوئی تین کھانوں کے نام بتائے؟
میزبان کے آخر سوال کے جواب میں اداکارہ حریم نے کہا کہ مجھے کھانا بنانا نہیں آتا اور یہ میری نا اہلی ہے بات جاری رکھتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ کھانا بنانا خواتیں کو آنا چاہئیے۔
واضح رہے اداکارہ فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔