پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار و گلوکار عاطف اسلم نے لیجنڈری اداکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا ہے۔
عاطف اسلم نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں معروف گانا ’نام گُم جائے گا‘ اپنی سُریلی آواز میں گاتے سُنا جاسکتا ہے۔
لتا منگیشکر کا یہ گانا فلم ’کنارہ‘ میں شامل تھا اور اپنے وقت مقبول ترین گانوں میں اس کا شمار ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل
عاطف کی جانب سے گائے جانے والے گانے کے بول کچھ یہ ہیں:
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’لتا جی آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔‘