پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کی غرض سے ترکی میں موجود حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شیشہ پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ ٹک ٹاک اسٹار پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔