پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں حرا کو سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کا چھوٹا بیٹا ابراہیم بھی موجود ہے۔
حرا مانی نے ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے فوٹو شوٹ کے ٹائم پر ابراہیم نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔
اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ساحل کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سب کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی تھی اور لکھا تھا کہ ابّو کے بغیر یہ ان کا پہلا رمضان ہے۔
حرامانی نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے والد سیّد فرّخ جمال کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ حرا مانی کے والد کا انتقال ہوگیا تھا ،جس کی اطلاع سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے دی تھی۔