اسرائیل کے تجارتی دارالحکومت تل ابیب کے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کی اس واقعے کو اسرائیلیوں نے دہشتگردی کا نام دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے شہر کے مصروف ترین علاقے میں مختلف مقامات پر فائرنگ کی تاہم فوری طور پرفائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل بئرسبع کے علاقے میں ایک چاقو بردار شخص نے پیٹرول پمپ کے قریب خاتون کو نشانہ بنایا پھر چوری شدہ گاڑی میں متعدد افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، آخر میں حملہ آور نے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر موجود افراد پر چاقو سے وار کیے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مسلح اسرائیلی آباد کاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا، حملہ آور سابق اسکول ٹیچر تھا تاہم اسرائیل پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔