ممبئی: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا تاہم طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنی خیریت کی اطلاع مداحوں کو دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اور ان کی ساتھی اداکارہ شردھا داس ممبئی سے حیدرآباد روانہ ہورہی تھیں کہ طیارہ اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا، جس کے باعث اسے ہنگامی بنیاد پر واپس ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔
اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹااسٹوری شیئر کی اور اپنی خیریت دی۔انہوں نے ساتھی اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے اس طرح ہم آج موت سے بچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز کے آئی برو بنوانے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کردی۔شاہ رخ خان ایک دوستانہ والد ہونے کے ناطے اپنے بڑے بیٹے آریان خان کے لگڑری اسٹریٹ ویئر برانڈ DYavol X کی نئی اشتہاری مہم کا حصہ بنے۔
اداکار نے ایک ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کی جس میں ممبئی ایئرپورٹ پر آریان خان کے برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کی ایک جھلک دکھائی گئی۔
آریان کے برانڈ کے نئے اشتہار میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دکھایا گیا ہے، اس اشتہار نے اداکار کی بلاک بسٹر فلم پٹھان سے ان کے روپ کی یاد تازہ کی۔شاہ رخ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا برانڈ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں،
برانڈ کی نئی کلیکشن بہت جلد آنے والی ہے۔واضح رہے کہ آریان خان نے 2023 میں 30 اپریل کو اپنے برانڈ کا آغاز کیا تھا، ان کے برانڈ نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی اور ان کی تمام کلیکشن تیزی سے فروخت ہوئی تھی۔شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے لگڑری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی، انہوں نے آریان کے برانڈ کی چمڑے کی جیکٹ پر آٹوگراف دیا تھا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔