تل ابیب : اسرائیل بھوک اور غذا کو غزہ میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی عمل رکنے کے باعث حالات خراب ہیں۔ خاص طور پر غزہ کے شمال میں بنیادی اشیا کے حصول کے لیے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں عالمی تنطیموں نے فوری طور پر امداد کی اپیل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ کے شمال میں فلسطینی اپنے بچوں کو جانوروں کی غذا دینے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فورسز فائرنگ بھی کر رہی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں بدترین اسرائیلی آپریشن کے باعث امدادی تنظیموں کو کام کرنے میں سخت مشکلات ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد تقریبا 28 ہزار ہوچکی ہے۔
مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار
حوثیوں نے یمن کے قریب بحیرہ احمر میں ایک اور بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد جہاز کو اس کے عملے نے چھوڑ دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے جنوری میں جہاز رانی پر حوثی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بنائے گئے امریکی وبرطانوی بحری اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میزائلوں کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہےاور فوجی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
ایجنسی نے جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن حوثیوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ یہ برطانوی جہاز تھا۔
یمنی سفارتخانہ مصر کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال کو ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا، یمنی حکام تحقیقات میں مصری سیکیورٹی ایجنسیوں سے تعاون کر رہے ہیں۔
وہ یمنی وزارتِ دفاع میں ملٹری مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔مصر میں یمنی سفارتخانے نے فوجی افسر میجر جنرل حسن کی موت کی تصدیق کردی ۔