پاکستان کی نامور اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہیں ہیں۔
دوسری جانب ماہرہ خان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں کے دوران اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں لا ئیکس اور کمنٹس کیے گئے ہیں جن میں ماہرہ کی سب ہی نے تعریف کی ہے ۔
واضح رہے کہ ہر دلعزیز ماہرہ خان آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دیتی رہتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ۔