ممبئی: بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو شاہ رخ خان کے حلیے میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ ڈکشیتا اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ وہ اپنی شکل کسی بھی کردار کی شبیہ میں تبدیل کرسکتی ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔
متھیرا کا شادی شدہ خواتین کو مفید مشورہ
ڈکشیتا نے گوگل سے شاہ رخ خان کی تصویر کا انتخاب کیا اور پھر میک اپ کر کے خود کو 80 فیصد تک اُسی حلیے میں ڈھالا اور پھر اُسی انداز سے تصاویر بھی بنائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو مداح ڈکشیتا کا فن دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے ہم شکل یا آواز نکالنے والوں کو دیکھا تھا۔