بالی وڈ اداکارہ، ماڈل اور رریئلٹی شوز میں کام کرنے والی منیشا لامبا ، جنہیں اداکاری کے بجائے بولڈ بیانات اور تنازعات کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
حال ہی میں اداکارہ منیشا لامبا نے ایک بھارتی ایف ایم ریڈیو کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے شوبز کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں کام کے بجائے جنسی تعلقات جیسے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہ انہیں فلم ساز اور اداکار کسی بھی فلم میں کاسٹ کرنے سے قبل انہیں رات کو کھانے پر بلایا جاتا ہے اور رات کو ان کی رہائش گاہ پر آئیں تو فلم پر بات کریں۔
منیشا لامبا کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی کوئی فلم ساز یا اداکار فلم پر بات کرنے کے حوالے سے رات کو گھر آنے کا کہتا تو وہ انکار کردیتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ باتوں کے دوران بھی فلم ساز اور اداکار ان سے نامناسب کام کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن کام کے بدلے نامناسب مطالبات کرنے والے افراد کے سامنے خود کو بے وقوف بنا کر پیش کرکے اپنا تحفظ کیا۔