حال ہی میں پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور معصومیت کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل طوبیٰ عامر آئے دن سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہوتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل طوبیٰ عامر نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ و ماڈل نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔
طوبیٰ عامر کو مداحوں نے اس جوڑے میں کافی پسند بھی کیا ہے اور اداکارہ نے اپنے انداز کی وجہ سے بہت کم عرصے میں پذیرائی حاصل کی ہے۔