پاکستانی اسٹار ماہرہ خان جلد ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی ان کے نئے پراجیکٹ کا نام رضیہ ہے،ماہرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر رضیہ کو ”رزیا“ لکھا۔
ماہرہ خان جلد ہی دکھائی دیں گی ایک نئے آنے والے ڈرامے رضیہ میں ، اس پراجیکٹ کے حوالے سے ماہرہ نے اپنے اکاونٹ پر کچھ تفصیلات بتائیں کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا نام رضیہ ہے ، جس کو انہوں نے رزیا لکھا، ساتھ ہی دو تصاویر شیئر کیں جس ایک تصویر میں وہ ایک کرسی پر بیٹھ کر اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں۔
اس دوران ماہرہ کے لک کی بات کی جائے تو انہوں نے لمبی چٹیا بنائی ہوئی ہے اور اس میں لال اور پیلے رنگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ چونکہ اس تصویر میں ماہرہ کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا ۔ لیکن ایک ہاتھ میں سلور چوڑیاں اورساتھ ہی اسنیکرشوز پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ یعنی یہ دیسی اورمغربی لک کا فیوژن لگ رہا ہے۔
دوسری تصویر میں ایک رنگین ڈگڈگی ایک کاغذ پررکھی ہوئی ہے ، جس پر ٹائٹل رضیہ لکھا ہے۔
ساتھ ماہرہ نے کیپشن دیا پہلے انگریزی میں رضیہ لکھا پھر رزیا لکھا ۔۔ ساتھ ہی یہ اعلان بھی کردیا کہ بہت جلد انشااللہ