بالی ووڈ کی نامور ڈانسر نورا فتیحی جو اپنے بولڈ انداز کے لئے جانی جاتی ہیں، معصومانہ انداز میں تصاویر سامنے آئی ہیں۔
نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معصومانہ انداز میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں نورا فتیحی کو مشرقی انداز میں ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ان تصاویر میں نورا کا انداز بہت مختلف نظر آرہا ہے جو کہ ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آیا ہے۔
خیال رہے کہ نورااپنے ڈانس اور اسٹائل کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں اور وہ ریائلٹی شوز کا بھی حصہ بنی نظر آتی ہیں۔
اس سے قبل بھی نورانے اپنی مشرقی انداز میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔