بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور متعدد بار انہوں نے خود بھی اس حوالے سے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا ہے۔
سپر ہٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
مداحوں کو اس جوڑی کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے آفیشلی کچھ خاص بات سامنے نہیں آئی ہے۔
تاہم بالی وڈ کی نامور، سینیئر اداکارہ اور مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی لارا دتہ نے سپر ہٹ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے بڑا انشکاف کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران لارا دتہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ مکمل امید ہے کہ دونوں رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی لیکن اس میں کیا تھا؟ ہنگامہ برپا
لارا دتہ نے بولی وڈ کے دیگر رومانوی جوڑوں پر بھی بات کی اور کہا کہ چوں کہ وہ پرانے زمانے کی خاتون ہیں، اس لیے انہیں نئے لڑکے اور لڑکیوں کے رومانس سے متعلق زیادہ علم نہیں ہے۔
قبل ازیں رنبیر کپور بھی گزشتہ برس کہہ چکے تھے کہ اگر کورونا نہ آیا ہوتا اور لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوا ہوتا وہ شادی سے متعلق فیصلہ کر چکے ہوتے مگر انہوں نے اپنی ممکنہ دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔
رنبیر اور عالیہ مختلف مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت کر چکے ہیں لیکن دونوں نے واضح طور پر شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔