بالی وڈ اداکارہ، رقاصہ اور ماڈل نورا فتیحی نے بھارتی ریپر گرو رندھاوا کو کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ میں سب کے سامنے بوسہ دے دیا۔
بھارتی ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کا ایک کلپ شیئرکیا گیا ہے۔
کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل گرل نورا فتیحی نے بھارت کے معروف ریپر گرو رندھاوا کے ساتھ شو میں شرکت کی۔
شو کے دوران کپل شرما نے گرو رندھاوا اور نورا سے متعدد سوال کیے۔
علیزے شاہ نے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا
گرو سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نورا کا کہنا تھاکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میرے ساتھ نہیں ہے تو وہ ناچتا نہیں ہے۔
نورا نے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ باقی میوزک ویڈیوز میں گرو رندھاوا صرف ایک ہی چیز کرتا ہے۔