جدہ:سعودی عرب میں ہونے والے” ریڈ سی” فلم فیسٹول میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 10 روزہ "ریڈ سی فلم "فیسٹول میں شاہ رخ خان ، رنبیر کپور ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور سمیت پاکستانی اداکاراؤں سجل علی اور ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔سعودی عرب میں ہونے والے” ریڈ سی” فلم فیسٹول کا دوسرا ایڈیشن جدہ میں جاری ہے جس میں ہالی ووڈ بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کے سینما سے فلم میکرز ، اداکار اور فلمی شخصیات شرکت کر رہے ہیں ۔
ریڈ سی فلم فیسٹول میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی گذشتہ رات شرکت کی ۔ ماہرہ خان نے سعودی ڈیزائینر یوسف اکبر کا ڈیزائن کردہ بلیو ڈریس زیب تن کیا ۔جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
ریڈ سی فلم فیسٹول کا آغاز ہی جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم "واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ” سے ہوا ۔ سکرینگ کے موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی شرکت کی۔ سکرینگ کے موقع پر فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور نے سجل کی اداکاری کی تعریف کی ۔
واضح رہے کہ "ریڈ سی "فلم فیسٹول میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور خان ، سونم کپور ، سیف علی خان ، رنبیر کپور سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی ۔ تاہم اس فیسٹول میں ایک بھی پاکستانی پروڈکشن کو سکرین نہیں کیا گیا ۔