پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ادکارہ علیزے شاہ اپنے بالوں کے منفرد انداز اور کبھی اپنی معصوم سی تصاویر کو لے کر سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ موجود ہیں۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ کالے رنگ کے مغربی لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اپنے بھائی کے ہمراہ بھی علیزے نے الگ سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ گلابی رنگ کے مغبری لباس میں موجود ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔