کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ساجد حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد حسن کا کہنا تھا اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے۔
دوسری جانب محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسن شوبز اور صنعتی انڈسٹری اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، اور ان کو ہم پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس موقع پر تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔
ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لیا تھا ، ذرائع کا دعوی
نور بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے ۔ سابقہ اداکارہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں ہیں۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بیشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
41سالہ نور کی دوسری شادی 2010ء میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی، انہوں نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012ء میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف چند ماہ ہی چل سکی۔
ان کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017ء میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی۔اس کے بعد 2019ء کے اختتام پر نور بخاری کی پانچویں شادی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔