پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ نے اپنی گلوکاری کی دنیا میں انٹری کا عندیہ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا ہے۔
اداکارہ نے آلۂ موسیقی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر صبا قمر کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟
صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔
اس کے علاوہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صبا قمر بارش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بیک گراوئنڈ میوزک میں بچپن کا پیار مرا بھول نہیں جانا سنا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ صبا قمر نے اپنا رومیو مداحوں سے شیئر کر دیا
صبا قمر کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک طرف تو ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے تو دوسری جانب ان پر مغربی لباس کے باعث تنقیدی نشتربھی بر سائے جا رہے ہیں۔