مری میں گزشتہ روز آنے والے طوفان کے باعث اب تک متعدد افرد جاں بحق ہوچکے ہیں جس پر شوبز کی معروف اداکارہ نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مری کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اور اموات کے متعلق جان کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری تمام دعائیں برف میں پھنسنے والوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے ہیں۔
اپنے پیغام میں اداکارہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اس خراب موسم کے دوران اپنے گھروں سے نکلنے پہلے موسم کی شدت کو ایک بار ضرور دیکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثے کا شکار نہ ہوں۔
خیال رہے کہ مری میں گزشتہ چند روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز آنے والے طوفان میں کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں جن کے ریسکیو کے لئے کام کیا جارہا ہے۔