لاہور : لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ کراچی کے پکوان ملک کے بہترین پکوان ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہنچ کر ایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے مواقع فراہم کئے ۔انہوں نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پرجوش ہوں۔
عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ثانیہ مرزا سے ملاقات ۔
پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی کراچی چھوڑ کر کسی اور شہر جانا پڑا تو وہ مدینہ شفٹ ہوجائیں گے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ مدینہ رہنے والوں کیلئے دنیا کا بہترین شہر ہے، انسان جیسے ہی مدینے میں قدم رکھتا ہے اس کا ذہن مثبت ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدینے کا ماحول دنیا سے بہت الگ ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق والے ہیں اور وہ پوری زندگی مدینے میں گزار سکتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کراچی شہر کو چھوڑنے کا سوچا لیکن کراچی کی رونقیں بہت کم شہروں میں مل سکتی ہیں اسی لئے ارادہ نہیں بن سکا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے رہنے والے کسی اور شہر میں زیادہ دن نہیں گزار سکتے، انہیں شہر کی رونق یاد آنے لگتی ہے۔