بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔
اداکار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ٹوئٹر پر اداکار سلمان خان کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار گاڑی ۔ نیٹ ورک کو وزٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
ساتھ ہی اداکار نے فلم انتم کے ٹکٹ خرید کے خود سے ملنے والوں میں شامل ہونے کا بھی مشورہ دیا۔
انڈین فلم اسٹار سلمان خان کی فلم ‘انتم، دی فائنل تروتھ‘ جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے سلمان خان کی فلم ‘رادھے سینیماؤں کی زینت نہیں بن پائی اور اسے آن لائن ریلیز کیا گیا تھا تاہم ان کی دو برس کے بعد اب فلم ‘انتم کو سینیما میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم ’انتم‘ میں سلمان خان ایک سکھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
عموماً فلموں میں مختلف مذاہب یا برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جب نمائندگی کی جاتی ہے تو کئی بار اس سے مختلف تنازعات کھڑے ہوجاتے ہیں۔
اس حوالے سے جب سلمان خان سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ‘ہر فلم میں کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر لی جاتی ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ ہم کسی کی ثقافت یا روایات سینیما میں دکھا رہے ہوتے ہیں تو اس میں خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
میڈیا سے بات کرت ہوئے سلمان خان نے کہا کہ انتم فلم میں ان کے سکھ کردار کو بہت اچھے طریقے سے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب انھوں نے کہا کہ بجرنگی بھائی جان میں بھی انھوں نے کچھ غلط نہیں دکھایا تھا
اداکارسلمان خان نے مزید کہا کہ کسی بھی کردار کو ادا کرتے وقت ان کی ثقافت دکھانا بہت ضروری ہے۔