نیو دہلی: نامور بھارتی اداکار سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی اداکار سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں، علیزے بہت جلد ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی جس کو خود سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ سلو میاں خود علیزے کے کیرئیر میں دلچسپی لے رہے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بھانجی کی ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔
سلمان خان کی بھانجی علیزےکی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی، اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزےسلمان خان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں نظر آئیں گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں علیزےنے ایک جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی جس کے بعد سلمان خان سمیت دیگر افراد نے ان کی اداکاری کو سراہا تھا، سلمان خان نے علیزے کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارے واہ، بیٹا علیزہ تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔