بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی ساتھ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کرینگے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں تھیں کہ سلمان خان کترینہ کی شادی کی خبروں سے افسردہ ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کی شادی میں بھی شرکت نہیں کرینگے۔
لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے اور اس کے مطابق اداکار اپنی فلموں کی شوٹنگ اور مصروفیات کے باعث کترینہ کی شادی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز ماہ دسمبر میں ہوگا اور ’پٹھان‘ فلم میں بھی ان کی اسپیشل اپیرئنس شامل ہے۔
اداکارہ خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے پرستاروں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا۔